آپ روس کے علاقہ بسرام میں پیدا ہوئے بخارا میں نشو و نما پائی۔ سید محمد شریف بخاری قدس سرہ کی خدمت میں رہ کر روحانی تربیت پائی ظاہری و باطنی علوم پر دسترس حاصل کی۔ کمالات علمی و معنوی پر فائز ہوئے سالہا سال ماؤرالہنر اور شمالی ترکستان کے علاقوں میں لوگوں میں فیض پھیلاتے رہے عمر کے آخرین حصہ میں حرمین الشرفین کی زیارت کو گئے دوران سفر کاشخر سے ہوتے ہوئے وادیٔ کشمیر میں پہنچے تین سال سے زیادہ کشمیر میں قیام پذیر رہے ایک کثیر مخلوق کو خدا رسیدہ بنایا ہندوستان کا رُخ کیا تاکہ حج کو جائیں دہلی پہنچے مگر بادشاہ کی التماس پر کچھ عرصہ دہلی میں قیام فرمایا اور اسی دوران فرشتہ اجل آپہنچا۔ چنانچہ ۱۵؍شوال ۱۱۲۶ھ میں فوت ہوئے۔
رفت چوں ازجہاں بخلد بریں گفت تاریخ رحلتش سرور
|
|
شاہ دولت ولی عالی جاہ شاہ ابدال اہل دولت شاہ ۱۱۲۶ھ
|
(خذینۃ الاصفیاء)