عبداللہ بن علی بکاری المعروف بہ قاضی منصور: ابو عبداللہ کنیت اور تاج الدین لقب تھا،سجستان میں ۷۲۲ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل،فقیہ عدیم النظیر تھے، فقہ میں کتاب مختار اور فرائض میں کتاب سراجی کو منظوم کیا اور ایک فتاویٰ بحرالجاری نام چاروں مزہب کے مسائل میں نہایت معتبر تصنیف کیا اور ۸۰۰ھ میں وفات پائی۔صاحب کشف الظنون نے آپ کی وفات ۷۹۹ھ میں قرار دی ہے۔
حدائق الحنفیہ