قاضی محمد بن عبداللہ شبلی[1]دمشقی: ابو البقاء کنیت اور بدر الدین لقب تھا، ۷۱۰ھ میں پیدا ہوئے۔عالم فاضل فقیہ محدث تھے۔علم حافظ ذہبی اور مزنی سے حاسل کیا اور انہیں سے حدیث کو کثرت سے سنا۔ایک نفیس کتاب مسمّٰی بہ آکام المرجان فی احکام الجان تصنیف فرمائی جس میں جنات کے حالت و اخبار مع کیفیت ان کی پیدائش و آثار کے اس خوبی وخوش اسلوبی سے تحریر فرمائے کہ آج تک ایسی کوئی اس علم میں تصنیف نہیں ہوئی۔حافط جلال الدین سیوطی نے آپ کی اس کتاب کو ملخص کیا اور کچھ اپنی طرف سے زیادہ کر کے نام اس کا اکام المرجان فی اخبار الجان رکھا۔علاوہ کتاب مذکور کے کتاب محاسن الوسائل الی معرفۃ الاوائل اور قلادۃ النحر فی تفسیر سورۃ الکوثر تصنیف کیں۔آپ کا حال آپ کے شیخ ذہبی نے بھی اپنی کتاب معجم مختص میں لکھا اور آپ کو رئیس طلباء اور جوان فضلاء سے یاد کیا۔وفات آپ کی ۷۶۹ھ میں ہوئی،’’سراج شہر‘‘آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔ بقی دمشقی ثم طرابلسی ولادت ۷۱۲ھ ’’معجم المولفین‘‘(مرتب)
حدائق الحنفیہ