محمد بن عبداللہ صائغی المعروف بہ قاضی[1]سدید: فقیہ متجر،محدث جید، حسن الاخلاق کثیر العبادۃ حسن المناظرہ جمیل الظاہر والباطن تھے،فقہ قاضی فخر الدین ابی بکر محمد بن حسین ار سابندی متوفی ۵۱۱ھ سے حاصل کی اور انہیں سے اور سید محمد بن ابی شجاع علوی سمر قندی وغیرہ سے حدیث کو سُنا اور تحدیث کی اور اپنے استاذ کی قضاء و خطاب میں نائب ہوئے،مرد کی قضاء آپ کو دی گئی،جس کو آپ نے نہایت کوش اسلوبی و نیک سیرت سے انجام دیا۔سمعانی شافعی نے آپ سے روایت کی اور اپنے مشائخ میں آپ کو بیان کیا۔صائغی عمل صیاغت کی طرف منسوب ہے جو آپ پہلے کیا کرتے تھے۔
1۔ابو عبداللہ کنیت’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)