قاسم الشہیریہ بہ قاضی زادہ رومی: علوم شرعیہ و عقلیہ میں معرفتہ تامہ رکھتے تھے اور برے ذکی طبع علم دوست تھے۔لعلوم اپنے باپ قاضی قسطمونی شاگرد خضربیگ سے حاصل کیے اور فضلیت وکمالیت کو پہنچے۔سلطان محمد خاں بن مراد خاں نے آٹھ مدارس میں سے آپ کو ایک کا مدرس مقرر کیا پھر قاضی ہوئے لیکن کچھ مدت بعد مستعفی ہوگئے۔سلطان بایزید خاں بن محمد خا ں نے اپنے عہد میں پھر آپ کو شہر برسا کا قاضی مقرر کیا اور قضاء کی حالت میں ۳؍ماہ رمضان ۸۹۹ھ کو وفات پائی۔’’یکتائے بے ہمتار‘‘ تاریخ فات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)