قیصر بن ابی القاسم بن عبد الغنی بن مسافر مقریٰ المعروف بہ تعاسیف: علم الدین لقب تھا،عالم فاضل،فقیہ کامل،علوم ریاضیہ میں امام اجل تھے،مقام اصغون شرقی صعید مصر میں ۵۷۴ھ میں پیدا ہوئے،مصر اور شام کے علماء و فضلاء سے علم حاصل کیا،پھر موصل کو تشریف لے گئے اور وہاں شیخ ملا الدین موسیٰ بن یونس سے علم موسیقی پڑھا پھر شام میں معاودت کی اور دمشق میں ماہ رجب ۶۴۹ھ میں وفات پائی،’’زینت آفاق‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)