خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی
غوثِ زمان حضرت خواجہ شاہ محمد سلیمان تونسوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:خواجہ شاہ محمد سلیمان۔ القاب:غوثِ زمان،پیر پٹھان،شہبازِ چشت اہلِ بہشت۔ سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت خواجہ محمد سلیمان تونسوی بن محمد زکریا بن عبد الوہاب بن عمر خاں۔(علیہم الرحمہ)۔ خاندانی طور پر آپ کا تعلق پٹھانوں کے قبیلہ" جعفر" سے تھا ،جو علم و عبادت اور حیاء و شرافت میں نہایت ممتاز تھا۔ بچپن ہی میں والد ماجد کا انتقال ہو گیا،والدہ ماجدہ نے آپ کی تعلیم و تربیت ک...