حضرت خواجہ فخر الدین دہلوی
مُحِبُّ النبی حضرت مولانا شاہ فخر الدین فخرِ جہاں دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: آپکا نام فخرالدین،لقب محب النبی،برہان العارفین حضرت مولانا شاہ نظام الدین اورنگ آبادی چشتی نظامی علیہ الرحمہ کے فرزندِ ارجمند ہیں۔آپکا سلسلہ ٔ نسب شیخ الشیوخ شیخ شہاب الدین سہروردی علیہ الرحمہ کے واسطے سے حضرت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔آپکی والدہ محترمہ حضرت خواجہ سید محمد گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کے خاندان س...