یعقوب بن ادریس بن عبداللہ نکدی المعروف بہ قرۂ یعقوب: اصول و فروع میں ماہر اور معقول و منقول میں متجر تھے۔۷۸۹ھ کو قصبہ نکدہ واقع بلاد قرمان میں پیدا ہوئے اور علم محمد بن حمزہ فنازی وغیرہ سے حاصل کیے اور بلاد شام و قاہرہ میں تشریف لائے جہاں کے علماء و فضلاء نے آپ کی فضیلت و کمالیت کا اقرار کیا۔ آپ کی تصانیف سے شرح مصابیح السنہ اور حواشی ہدایہ یادگار ہیں۔وفات آپ کی شہرارندہ ماہ ربیع الاول ۸۶۳ھ میں ہوئی۔’’کاشف اسرار‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)