قشرہ دختر رواس کندیہ،جوعرب کی عمررسیدہ خاتون تھیں،ابوعلی نے اذناً ابونعیم سے ،انہوں نے حسین بن علی بن احمد ربضی سے،انہوں نے ذکوان بن محمد بن علی حرشی سے
،انہوں نے محمد بن خلاد عطارسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عمرو بن جبلہ باہلی سے،انہوں نے میسرہ دختر حبشی طائیہ سے، انہوں نے قتیلہ دختر عبداللہ سے،انہوں نے قشرہ
دختر رواس کندیہ سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم نے فرمایا،اے قشرہ،جب تم سے کوئی خطا سرزد ہو،تو اللہ کا ذکرکرو،تاکہ وہ تمہیں اپنی مغفرت سے یاد رکھے،اپنے شوہر کی
اطاعت کرو،یہ عمل تجھے دنیااور آخرت میں کافی ہوگااور اپنے والدین سے بھلائی کرو،تمہارے گھر پر برکتوں کا نزول ہوگا۔
ابن ِجبلہ نے اس روایت کو خاصتہً خواتین کے اسانید کثیرہ سے روایت کیاہے اور باقی راویوں نے اس سے اپنی سند کی توثیق کی ہے،ابوعمرابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر
کیا ہے۔