ابو المعارف قطب الدین مصطفیٰ بن کمال الدین بن علی بن کمال الدین بن عبد القادر محی الدین صدیقی بکری دمشقی خلوتی قادری: شاعر،ادیب،مفسر اور صوفی تھے۔ذی قعدہ ۱۰۹۹ھ میں دمشق میں پیدا ہوئے ۱۸؍ربیع الثانی ۱۱۶۲ھ کو قاہرہ میں وفات پائی۔۱۷۵ سے زائد کتب تصنیف کیں جن میں عقیدۃ السنیہ، الغمامۃ القنذیہ فی المقامۃ السمر قندیہ،نتیجۃ التفاسیر فے سورۃ یوسف،شرح صلوات شیخ اکبر،شرح قصیدہ غزالی وغیرہ اور سات دیوان اشعار مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)