قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن سلطان دمشقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
قطب الدین ابو عبداللہ محمد بن محمد بن محمد بن عمر بن سلطان دمشقی صالح المعروف بہ ابن سلطان: علامہ،فقیہ،مؤرخ،مدرس تھے۔۱۲؍ربیع الاول ۸۷۰ھ کو پیدا ہوئے،عبد البر بن شحنہ وغیرہ سے تحصیل علم کی،مدرسہ قصاعیہ،مدرسہ ظاہریہ اور جامع اموی میں درس دیا،دمشق کے مفتی رہے۱۷؍ذیقعد۹۵۰ھ کو وفات پائی۔ آپ کی تصانیف میں شرح کنز الدقائق نسفی،رسالہ فی تحریم افیون،البرق اللامع فی المنع من البرکۃ فی الجامع،فتح الملک العالم المنان علی ملک مظفر سلیمان اور تشویق الساجد الیٰ زیارۃ اشرف المساجد مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)