رفیع ابوالعالیہ ایک صحابی سے،ابوخلدہ خالد بن دینارنےابوالعالیہ سے،انہوں نے ایک ایسے آدمی سےجسےحضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کاشرف حاصل ہوا،یہ
روایت کی اورکہاکہ میں نے آپ سےتمہارے لئے یہ بات محفوظ رکھی ہےکہ جب حضورِاکرم نمازاداکرچکتے،توآپ اس وقت تک مسجد سے نہ نکلتےجب تک دوrسری نمازکاوقت نہ
آجاتا،پھرآپ مسجدکےدرمیان سادہ ساوضو فرمالیتے۔
ابویاسرنےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نے ابومعاویہ،عبدہ اوریحییٰ بن سعیداموی سے،انہوں نے عاصم سےانہوں نے ابوالعالیہ سے،انہوں
نےابوالعالیہ سے،انہوں نے اس شخص سےجس نے رسولِ اکرم سےسُنا،آپ نےفرمایا،نمازکےہررکن کورکوع ہویاسجدہ اس کاحق دو،دونوں نےذکرکیاہے۔