(سیّدہ )رمیصاء( رضی اللہ عنہا)
رمیصاء اور ایک روایت میں عمیصاء آیا ہے،یہ خاتون انس بن مالک کی والدہ تھیں،ان سے جناب عائشہ،ام سلمہ اور ان کے بیٹے انس بن مالک وغیرہ نے روایت کی،ابو طلحہ
کی زوجہ تھیں،ان کی کنیت ام سلیم تھی،اور زیادہ تر کنیت سے جانی جاتی تھیں۔
ابوالفضل مخزومی الفقہیہ نے باسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے صالح بن مالک سے ،انہوں نے عبدالعزیز بن ابوسلمہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر سے،انہوں نے جابر سےروایت
کی،حضورِاکرم نے فرمایا،میں نے خواب میں دیکھا،کہ میں جنّت میں داخل ہواہوں،اور رمیصاء وہاں موجود ہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔