رملہ دختر ابو عوف بن سبرہ بن سعید بن سہم،یہ خاتون وداعہ بن حبیرہ سہمی کے بھائی کی بیٹی تھیں،اور زیاد بن عبداللہ بکائی نے محمد بن اسحاق سے بہ سلسلۂ اسمائے
مسلمین بہ مکہ،مطلب بن ازہر بن عوف زہری،اور ان کی بیوی رملہ کا نام لیا ہے،میاں بیوی دونوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی،اور وہاں ان کے یہاں عبداللہ نامی بیٹا
پیداہوا تھا،اور کہتے ہیں کہ عبداللہ پہلے آدمی ہیں جو اسلام میں اپنے والد کے وارث ہوئے،ابو نعیم،ابو عمر اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔