راشدبن سعدالمقرائی،ایک صحابی سے،ابومحمدبن ابوالقاسم دمشقی اجازۃً ابوالقاسم حسین بن حسن بن محمدبن اسدی سے،انہوں نےابوالقاسم علی بن محمدبن علاء سے،انہوں
نےابومحمدبن ابونصر سے، انہوں نےابوالحسن بن حذلم سے،انہوں نےابوزرعہ عبدالرحمٰن بن عمروسے،انہوں نے عبداللہ بن صالح سے،انہوں نے معاویہ بن صالح سے،انہوں
نےصفوان بن عمروسے،انہوں نےراشد بن سعدسے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے آپ سےدریافت کیایارسول اللہ، سوائے شہداء کے باقی مسلمانوں کاقبرمیں
کیاحال ہوگا،فرمایاتلوارکی چمک سےان کے سروں سے اس فتنےکوٹالاجاسکتاہے،دونوں نے ان کا ذکرکیاہے۔