روضتہ مدینے میں اسلام لائیں،جہاں وہ ایک مدنی خاتون کی آزاد کردہ کنیز تھیں،جب حضورِ اکر م صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم مدینے میں تشریف لائے،تو یہ دونوں اسلام
لائیں۔
یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے عبدالجلیل بن حارث بن عبداللہ بن عبیداللہ انصاری ابو صالح سے،انہوں نے شیبہ بن اسود سے روایت کی،کہ
مدینے میں ایک خاتون کی ایک لونڈی تھی،جب حضورِاکرم واردِمدینہ ہوئے،تو ایک دن اس کی مالکہ نے اسے کہا،اے روضہ!تواس دروازے پر کھڑی رہ،اور جب حضورِاکرم وہاں سے
گزریں،تو مجھے بتانا،اس اثنا میں حضورِاکرم چند صحابہ کے ساتھ وہاں سے گزرے،اس نے آپ کی چادر کا ایک حصہ ہاتھ میں تھام لیا،آپ نے تبسم فرمایااور اسکے سر پر
ہاتھ پھیرا،میں نے اپنی مالکہ کو آوازدی کہ حضور تشریف لائے ہیں،گھر کے سب لوگ آگئے،اور اسلام قبول کرلیا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔