رزینہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خادمہ تھیں اور جناب صفیہ کی آزا د کردہ کنیز،ان سے ان کی بیٹی امتہ اللہ نے روایت کی اور انہیں حضور اکرم کی
صحبت نصیب ہوئی،جب حضورِاکرم نے جناب صفیہ دختر حییّ سے نکاح کیا،تو آپ نے انہیں ایک کنیز عطاکی جس کا نام رزینہ تھا،اور علیلہ دختر کمیت عتکیہ نے اپنی والدہ
امینہ سے انہوں نے امتہ اللہ سے روایت کی،کہ میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا کہ حضور ِ اکرم نے عاشورے کے روزے کے بارے میں کیا فرمایا تھا،انہوں نے جواب دیا،کہ
حضورِاکرم خود روزہ رکھتے اور لوگوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیتے،ان کی حدیث کے راوی اہل بصرہ ہیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔