رفید ہ انصاریہ،ایک روایت میں سلمیہ ہے،عبیداللہ بن احمد نے یونس ے انہوں نےابنِ اسحاق سے روایت کی کہ جب جناب سعد غزوۂ خندق میں زخمی ہو گئے ،توحضور صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان کے اہل ِقبیلہ کو حکم دیا،کہ انہیں اٹھا کر رفیدہ کے خیمہ میں لے جاؤ،تاکہ مجھے ان کی عیادت کے لئے دُور نہ جانا پڑے،اور اس خاتون نے مسجد میں
خیمہ تان رکھاتھا،جہاں وہ زخمیوں کا علاج کرتیں،اور جو مسلمان ان کے زیر علاج ہوتے وہ ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کرتیں،اور حضورِاکرم جب بھی ادھر سے گزرتے ان کی
خیرو عافیت دریافت کرتے اور تحسین فرماتے،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔