ثابت بن سمط ایک صحابی سےشعبہ نے ابوبکربن حفص سے،انہوں نےعبداللہ بن محیریزسے، انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ میری امت کےکچھ لوگ شراب پئیں گےاوراس مشروب
کانام بدل دیں گے۔
اسی حدیث کوسفیان نےشیبانی سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نےعبداللہ بن محیریز سے،انہوں نےایک صحابی سےاورانہوں نےرسولِ کریم سےروایت کی۔
اسی طرح بلال نےیحییٰ سے،انہوں نےابوبکربن حفص سے،انہوں نے عبداللہ بن محیریزسے، انہوں نےثابت سےانہوں نےعبادہ سے،انہوں نےرسولِ کریم سے روایت کی۔
نیزبلال بن یحییٰ نےاسےابوبکربن حفص سے،انہوں نےابومصیح یاابن مصیح سے،انہوں نے ابن سمط سے،انہوں نےعبادہ سےروایت کی کہ رسولِ اکرم نےعبداللہ بن رواحہ کی
عیادت کی اور انہیں بسترسےاُٹھنےکی اجازت نہ دی،ابن مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔