سعدبن ابراہیم بنوغفارکےایک آدمی سے،ابراہیم بن سعدزہری نےاپنےوالدسےروایت کی کہ ہم حمیدبن عبدالرحمٰن کے پاس بیٹھےہوئےتھے کہ مسجدنبوی میں ہمارا ایک غفاری
دوست جس کی آنکھوں میں کچھ کمزوری تھی،سامنے آگیا،حمیدنےاسےبُلابھیجا،جب وہ آیا،توحمیدنےمجھےکہا،اے بھتیجے!ذراکھلےہوبیٹھو،کیونکہ اس شخص نے حضورِاکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کئی سفروں میں شرکت کی ہے،چنانچہ وہ ہم دونوں کے درمیان بیٹھ گیا،پھرحمیدنےاس آدمی سے کہا،جوحدیث آپ نے حضورِاکرم سے سُنی ہے،ہمیں
سناؤ،کہاحضورِاکرم نےفرمایا،اللہ بادل کواٹھاتاہے،پھروہ نہایت عمدہ ہنسی ہنستاہے،اورنہایت عمدہ گفتگوکرتاہے،دونوں نے ذکرکیاہے۔