سعدی غیر منسوب، ان کی حدیث کو عبدالواحد بن زیاد نے عثمان بن حکیم سے ، انہوں نے ابوبکر بن عبداللہ سے ،انہوں نےاپنی دادی سعدی سے(یااسماء سے)،کہ رسولِ اکرم
ضباعتہ دختر زبیر بن عبدالمطلب کے گھر تشریف لے گئے اور انہیں کہا چچی جان(راوی کو غلطی لگ گئی ہے،زبیر بن عوام حضور نبی کریم کے چچا تھے،ضباعہ آپ کی عمزاد ہوں
گی)آپ ضرور حج کریں،انہوں نے معذرت کرلی،کہ میں کافی جسیم عورت ہوں،اور ایسے موقعہ پر میرادم گھٹ جاتا ہے،آپ نے فرمایا،اچھا آپ ا س شرط پر حج کریں،کہ اگر آپ
کا دم گھٹنے لگے تو احرام کھول دیجیئے گا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔