سعید بن سلیمان کندی: ابی العتائم کنیت تھی،فقیہ جید،محدث کامل، عالم با عمل،فاضل بے مثل تھے،حدیث میں ایک ارجوزہ المسمی بہ شمس المعارف وانس العارف تصنیف فرمایا اور قاہرہ میں اس سے تحدیث کی،وفات آپ کی ۶۱۶ھ میں ہوئی۔’’نور عصر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)