صفیہ دخترشیبہ بن عثمان عبدریہ از بنو عبدالدار،ان کی صحبت کے بارے میں اختلاف ہے،ان سے عبیداللہ بن عبداللہ بن ابو ثور اور میمون بن مہران نے روایت کی۔
ابو جعفر باسنادہ یونس بن بکر سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے محمد بن جعفر بن زبیر سے، انہوں نےعبیداللہ بن عبداللہ بن ابو ثور سے،انہوں نے صفیہ دختر شیبہ
سے روایت کی،کہ جب رسولِ کریم فتح مکہ سے مطمئن ہوگئے،تو آپ نے اُونٹ پر سوار ہو کر کعبے کا طواف کیا،اور حجر اسود کو ایک چھڑی سے جو آپ کے ہاتھ میں تھی،بوسہ
دیا،پھر کعبے میں داخل ہوئے،وہاں لکڑی کا ایک بت دیکھا جسے توڑدیا،پھر آپ کعبے کے دروازے پر کھڑے ہوئے،میں آپ کو دیکھ رہی تھی،آپ نے چھڑی پھینک دی۔
جناب صفیہ سے میمون بن مہران نے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے جناب میمونہ سے نکاح کیا،اور دونوں رضامند تھے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔