صفیہ دختر عمر بن خطاب عددو،طبرانی نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،ابو موسیٰ نے اذناً ابو علی سے ،انہوں نے ابونعیم سے(ح) ابوموسیٰ نے ابوالعباس سے،انہوں نے
ابوبکر سے،انہوں نےابوالقاسم طبرانی سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابو شیبہ سے،انہوں نے حسن بن سہل حناط سے، انہوں نے محمد بن سہل اسد ی سے،انہوں نے شریک
سے،انہوں نے عبدالکریم سے،انہوں نے عکرمہ سے ،انہوں نے ابن عباس سے روایت کی،کہ صفیہ دختر عمر بن خطاب،غزوۂ خیبر میں حضورِاکرم کے ساتھ تھیں ابو نعیم اور ابو
موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔