نظام الدین شاشی مصند مختصر اصول الشاشی: فقہ واصول میں فرید العصر وحید الدہر تھے۔اصول فقہ میں مختصر اصول الشاشی تصنیف کی اور اس کا نام خمسین رکھا اور اس نام رکھنے کی وجہ یہ تھی کہ آپ کی عمر اس وقت پچاس سال کی تھی اور آپ نے یادگار کے طور پر اس کا نام رکھ دیا۔یہ کتاب آپ کی ایسی مقبول خاص و عام ہوئی کہ تدریس کی کتب میں داخل ہو گئی۔اس کی شرح ۷۸۱ھ میں مولیٰ محمد بن حسن خوارزمی[1]الشہیریہ بہ شمس الدین شاشی نے تصنیف کی۔
1۔خمسین فی اصول الدین،امام فخر الدین رازی کی تصنیف ہے جس کی شرح محمد بن حسن خوارزمی نے لکھی ہے،اصول اسحٰق بن ابراہیم شاشی،متوفی ۳۲۵ھ کی تصنیف ہے۔
حدائق الحنفیہ