احمد بن محمد عمر عتابی: ابو نصر کنیت اور زاہد الدین[1]لقب تھا بخارا کے محلہ عتابی میں رہتے تھے،دینی علوم میں علمائے زاہدین میں سے بڑے متجر او فاضل تھے، اطراف واکناف سے کثرت سے طلباء آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور استفادہ کرتے تھے،آپ نے زیادات کی شرح نہایت عمدہ تصنیف کی اور یہاں تک اس میں تحقیق و تدقیق کو کام فرمایا کہ علماء نے اس کے بے نظیر ہونے کا اقرار کیا،علاوہ اس کے جامع کبیر کی شرحیں لکھیں اور جوامع الفقہ معروف بہ فتاویٰ عتابیہ تصنیف کیا اور قرآن شریف کی تفسیر تصنیف کی۔۵۸۲ھ یا بقول بعض ۵۸۶ھ میں وفات پائی ’’علامہ مرجع الانام‘‘ اور ’’تاج آفاق‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ زین الدین ’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)