عبدالرشید بن ابی حنفیہ بن عبدالرزاق ولوالجی: ابو الفتح کنیت[1]تھی،۴۲۷ھ کو شہر ولوالج میں جو بد خشاں کے ملک میں واقع ہے،پیدا ہوئے،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ و نظار کامل تھے،بلخ میں جاکر فقہ ابی بکر قزار محمد بن علی اور علی بن حسن برہان بلخی سے پڑھی اور ولواج میں بعد ۵۴۰ھ کو فوت ہوئے۔فتاویٰ ولواجیہ آپ کی تصنیفات سے یادگار ہے۔’’تاج کونین‘‘تاریخ وفات ہے۔
1۔ظہیرالدین لقب تھا’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)