یوسف بن احمد بن ابی بکر نجم الدین خاصی: امام فاضل فقیہ کامل تھے۔ فقہ وغیرہ ابی بکر محمد بن عبداللہ اقران عمر نسفی اور صدر شہید حسام الدین عمر تلمیذ حسن قاضی خاں سے اخذ کی اور ایک فتاویٰ اور کتاب مختصر فصول نام اصول میں تصنیف فرمائی اور ۶۳۴ھ میں وفات پائی۔’’جلوہ اوج شرف‘‘ تاریخ وفات ہے۔ خاصی طرف خاص کے منسوب ہے جو خوار زم کے قصبات مین سے ایک قصبہ کا نام ہے۔
(حدائق الحنفیہ)