محمد بن عثمان بن محمد علیا بادی سمر قندی: حسام الدین لقب تھا۔امام فاضل فقیہ،اصولی،محدث،مفسر،کلامی،جدلی تھے۔فقہ مجد الدین محمد بن محمود استروشنی تلمیذ ظہیر الدین محمد بن احمد بخاری شاگرد ظہیر الحسن بن علی مرغینانی تلمیذ برہان کبیر عبد العزیز بن عمر بن مازہ سے حاصل کی اور آپ سے عبد الرحیم بن عماد الدین صاحب فصول عمادیہ نے تفقہ کیا۔ایک فتاویٰ کامل نام اور تفسیر مطلع المعانی ومنبع المبانی تصنیف کیے ،یہ تفسیر بہت بڑی کئی مجلد میں ہے اس کا املاء چار شنبہ کے روز ۳؍ ماہ رجب ۶۲۸ھ میں شروع کیا تھا۔وفات آپ کی ۶۳۰ھ میں ہوئی۔’’دقیقہ شناس‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)