ابراہیم بن علی بن احمد بن عبد الواحد طرسوسی: نجم الدین لقب اور قاضی القضاہ خطاب تھا۔شہر طرسوس کے جو ملک شام میں واقع ہے،رہنے والے تھے۔بڑے عالم فاضل فقیہ اصولی تھے،۷۴۶ھ میں جب آپ کے والدِ ماجد فوت ہوئے تو آپ کو دمشق کا قاضی بنایا گیا جہاں آپ مدت تک منصبِ فتوےٰ پر متمکن رہے اور تدریس کو جاری رکھا۔فتاویٰ طرسوسیہ اور کتاب انقع الوسائل کو تصنیف کیا اور ۷۵۸ھ میں وفات پائی۔
حدائق الحنفیہ