سید محمد امین بن عمرو الشہیر بابن العابدین: اپنےز مانہ کے علامہ،فہامہ، فقیہ محدث،محقق مدقق،جامع علوم عقلیہ ونقلیہ تھے،علوم سید شیخ سعید حلبی اور شیخ ابراہیم حلبی سے پڑھے اور حدیث و فقہ کی سندیں حاصل کیں اور ۱۲۴۹ھ میں کتاب رد المختار شرح در المختار المعروف بہ شامی تصنیف کی جو ایسی مقبول انام ہوئی کہ باوجود پانچ مجلد ضخیم ہونے کے دو دفعہ مطبوع ہوکر مشہتر ہوئی ہے علاوہ اس کے رسالہ سل الحسام الہندی لنصرۃ مولانا خالد النقشبندی اور رسالہ شفاء العلیل دہل العلیل نے حکم الوصیۃ بالختمات التہالیل اور تکملہ تصنیف فرمائے اور آپ کے رسالہ شفاء العلیل پر علامہ طحطاوی وغیرہ فقہاء نے تقریظین لکھیں اور اس کی بہت تعریف کی۔ وفات آپ کی ۱۲۶۰ھ کو اپنے ہاتھ سے نقل کی ہے تو اس مین آپ کو مرحوم کے لفظ سے ذکرکیا ہے۔
(حدائق الحنفیہ)