محمد[1]احمد بن ابی احمد سمر قندی:ابو بکر کنیت،علاؤالدین لقب تھا۔اپنے زمانہ کے شیخ کبیر فاضل بے نظیر،فقیہ جلیل القدر تھے،فقہ ابی المعین میمون مکحولی اور صدر الاسلام ابی الیسر بزدوی سے پڑھی اور کتاب تحفۃ الفقہاء تصنیف کی اور آپ سے ابو بکر بن مسعود صاحب بدائع متوفی ۵۸۷ھ نے اور ضیاء الدین محمد بن حسین استاد صاحب ہدایہ نے فقہ پڑھی۔آپ کی ایک بیٹی فاطمہ نام بڑی فقیہہ علامہ تھی جس نے آپ سے فقہ پڑھی اور آپ کے تحفہ کو حفیظ کیا یہاں تک کہ فتاویٰ پر آپ کی اور اس کی مہر ہوا کرتی تھی،جب آپ نے اس کا نکاح اپنے شاگرد صاحب بدائع سے کردیا تو وہ اپنے شوہر کو جب وہ کسی مسئلہ میں غلطی کرتے تو غلطی سے آگاہ کر کے صواب کی طرف راہ دکھاتی۔آپ کے وقت میں فتاویٰ پر تینوں یعنی آپ کے اور آپ کی بیٹی او اس کے شہور کے دستخط ہوتے تھے۔
1۔ متوفی۵۳۹ھ’’انسائیکلوپیڈیا آن اسلام‘‘۵۵۲ھ کشف الظنون ۵۵۳ھ ’’معجم المؤلفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)