خلف الرشیدمیاں حیات محمد بن میاں جان محمد بن میاں امیر شاہ بن میاں قادر بخش بن میاں کرم شاہ بن میاں شاہ بن میاں محمد زمان بن میاں ابراہیم المعروف عبدالرحیم بھڑیوالہ رحمتہ اللہ علیہ۔
یہ صاحبزادہ صاحب مؤلف کتاب ہذافقیرسیّد شریف احمد شرافت علوی،عباسی ،قادری،نوشاہی برخورداری ساہنپالوی کی بیعت تھے۔
عادات و اطوار
صاحب علم و حلم ۔اچھے اخلاق والے نیک طبیعت تھے۔اپنے کاروبار اور برادرانہ معاملات میں لائق تھے۔میرے ساتھ بہت محبت وارادت و عقیدت رکھتے تھے۔شریعت کے پابند تھے۔ایک مرتبہ وہابیوں نے بھڑی شریف میں شورش کی ۔توصاحبزادگان رحمانیہ نے درگاہِ عالیہ میں ایک جلسہ کرایا۔جس پرعلمائے حنفیہ کومدعوکیا۔صاحبزادہ صاحب خود ہمارے پاس آکر مجھ کو بھی ہمراہ لے گئے۔
اولاد
صاحبزادہ صاحب کی شادی مسمات عنایت بیگم دخترڈاکٹر سردارعلی بن میاں غلام نبی فقیرنوشاہی اولادِ میاں ہرنی شاہ شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ ہوئی تھی۔یہ رشتہ مؤلف نے ہی کرایاتھا۔
صاحبزادہ صاحب کے دو لڑکے ہیں۔
۱۔صاحبزادہ شرافت علی ۔متولدبدھوار۲ شوال ۱۳۶۳ھ مطابق ۲۰دسمبر۱۹۴۴ء؟۔
۲۔صاحبزادہ لیاقت علی۔یہ دونوں صاحبزادگان آجکل۱۳۷۹ھمیں سکول میں تعلیم پاتے ہیں۔
تاریخ وفات
صاحبزادہ علی محمد مرحوم بعالم شباب بعارضہ سِلّ دوسال بیمار رہ کر بروز پنجشنبہ بتاریخ ۲۴شعبان ۱۳۷۰ھ مطابق ۳۱مئی ۱۹۵۱ء موافق۱۸جیٹھ ۲۰۰۸ بکرمی کووفات پاگئے۔
قبربھڑی شریف گورستانِ رحمانیہ میں ہے۔
مادہ ہائے تاریخ "گلشن عشرت"۔
(سریف التوایخ)