سہیمہ دخترعمیر مزینہ،یہ خاتون رکانہ بن عبد یزید المطلبی کی زوجہ تھیں،محمد بن سرایا بن علی نے ابو زرعہ سے ،انہوں نے محمدبن ادریس شافعی سے،انہوں نے محمد بن
علی کے چچاسےانہوں نے عبداللہ بن سائب،انہوں نے نافع بن عجیرسے،انہوں نے عبد یزید سے روایت کی،کہ رکانہ نے اپنی بیوی سہمیہ کو طلاق دے دی،پھر وُہ آپ کی خدمت
میں حاضر ہوئے،اور کہا یا رسول اللہ،میں نے رکانہ کو صرف ایک طلاق دی ہے،حضورِ اکرم نے فرمایا،ہا ں تو نے صرف ایک ہی طلاق دی ہے،اور رکانہ نے بھی اس کی تصدیق
کی،آپ نے رکانہ کو واپس بھیج دیا،اور انہوں نے دوسری طلاق حضرت عمر کے عہدِ خلافت میں اور تیسری حضرت عثمان کے عہد میں دی،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔