یوسف بن محمد جرجانی: فقیہ اجل عالماکمل اور حل واقعات و نوازل میں مرجع فضلاء تھے۔ابو عبد اللہ کنیت تھی۔فقہ آپ نے ابی الحسن کرخی سے پڑھی۔ کتاب خزانۃ الاکمل (چھ جلدیں) میری یہ کتاب بڑے بڑے مصنفات اصحاب کو مثل کافی حاکم اور جامع صغیر و کبیر و زیادات و مجردو منتقی و مختصر کرخی و شرح طحطاوی اور عیوان المسائل کو محیط ہے۔وفات آپ کی ۳۹۸ھ میں ہوئی ’’قبلہ کرام‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)