محمود بن احمد بن عبید اللہ بن ابراہیم محبوبی: تاج الشریعہ لقب تھا۔ عالم فاضل،نحریرکامل،بحر ذاخر،جر فاخر،صاحبِ تصانیف جلیلہ تھے۔علم اپنے باپ صدر الشریعہ احمد سے حاصل کیا اور کتاب وقایہ کو واسطے حفظ کرنے اپنے پوتے صدر الشریعہ عبید اللہ مسعود بن محمود کے ہدایہ سے منتخب کیا اور فتاویٰ و واقعات اور شرح ہدایہ تصنیف کی[1]
1۔ ان کتب کے مصنف برہان الشریعہ محمو دبن عبید اللہ بن ابراہیم محبوبی متوفی حدو ۶۷۳ھ میں تاج الشریعہ کا نام عمر بن احمد بن عبید اللہ’’ہدیۃ العارفین‘‘
(حدائق الحنفیہ)