سہلہ دختر عاصم بن عدی انصاریہ،غزوۂ خیبر کے موقع پر پیدا ہوئیں،اور آپ نے ان کا نام سہلہ تجویز فرمایا،عبدالعزیز بن عمران نے سعید بن زیاد سے ،انہوں نے حفص
بن عمر بن عبدالعزیز بن عوف سے،انہوں نے اپنی دادی سہلہ سے روایت کی کہ میں غزوۂ خیبر کے موقعہ پرپیدا ہوئی،اور حضورِاکرم نے میرانام سہلہ رکھا،اور
دعافرمائی،کہ خدا تمہارے کام میں آسانی پیدا کرے اور مالِ غنیمت سے مجھے بھی حِصہ عطافرمایا،اور عبدالرحمٰن بن عوف سے اسی دن میر انکاح پڑھایا،تینوں نے ذکر کیا
ہے۔