سہلہ دخترسعد ساعدی و ہمشیرہ سہل بن سعد،ان کی حدیث کو منصور بن عمار نے ابن لہیعیہ سے انہوں نے عبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے سہلہ دختر سعد سے روایت کیا،انہوں
نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یا رسول اللہ !ایک بیوی بعض اوقات اپنے شوہر کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے حیلے حوالوں سے کام لیتی
ہے،فرمایا یہ متاع دنیاہے،آخرت میں اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ابن مندہ اور ابونعیم نے انکا ذکر کیا ہے۔