سبیعہ دختر ابو لہب،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو نعیم کے مطابق صحیح درہ دختر ابولہب ہے۔
یزید بن عبدالملک توفلی نے سعید بن ابوسعید المقبری سے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی کہ سبیعہ دختر ابولہب نے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہو کر گزارش کی،یا
رسول اللہ مجھے لوگ دیکھ کر آوازے کستے ہیں کہ میں اس شخص کی بیٹی ہوں،جو جہنم کا ایندھن بنا ہے،حضورکو سخت غصّہ آیا، اُٹھے اور مسجد میں آکر فرمایا،کیا حال
ہوگا،اُن لوگوں کا جو مجھے میرے نسب اور قرابت داروں کے بارے میں رنج پہنچاتے ہیں،جس نے ایسا کیا اس نے مجھے دُکھ پہنچایا،اور جس نے ایسا کیا اس نے اللہ کو دُکھ
پہنچایا۔
محمد بن اسحاق وغیرہ نے سعید سے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی کہ درہ دختر ابو لہب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔