سلامہ دختر معقل خزاعیہ ابو عمر نے انصاریہ لکھا ہے،ابنِ ابوعاصم نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،کہ ان کا تعلق خارجہ قیس عیلان سے تھا۔
عبدالوہاب بن علی بن سکینہ صوفی نے باسنادابو داؤد سے،انہوں نےعبداللہ بن محمد نفیلی سے،انہوں نے محمد بن سلمہ سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے خطاب بن
صالح سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے سلامہ دخترِمعقل سے،جن کا تعلق خارجہ قیس عیلان سے تھا،ان کا بیان ہے کہ میرا چچاجاہلیت میں مجھے لے کر آیا،اور مجھے
حباب بن عمرو انصاری نے جو ابو ایسر کا بھائی تھا،خرید لیا،اور میرے بطن سے عبدالرحمٰن پیداہوااور اس نےبیوی سے کہا،اب یہ بہتر ہوگا،کہ تجھے کوئی اسلام کا
پیروکار خرید لے میں حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور واقعہ بیان کیا،آپ نےدریافت فرمایا،کہ حباب کا وارث کون ہے،صحابہ نے عرض کیا
ابوالیسر بن عمرو،جو حباب کا بھائی ہے،حضورِاکرم نے فرمایا،تم اسے آزاد کردو،اور جب تمہیں معلوم ہو کہ میرے پاس کچھ غلام آئے ہیں،تم آنا،اس کے بدلے میں ایک
غلام دے دونگا،انہوں نےمجھے آزاد کردیا،بعد میں جب آپ کے پاس غلام آئے،تو آپ نے انہیں ایک غلام دے دیا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔