سلامہ ،دایہ،ابراہیم جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے تھے،ان سےانس بن مالک نے روایت کی،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ
سے،انہوں نے محمد بن حسن یقطینی سکینہ سے،انہوں نے عمر بن سعید بن سنان منیچی سے(ح) احمدنے ابو عمرو بن حمدان سے انہوں نےحسن بن سفیا ن سے،انہوں نے ہاشم بن
عمارسے انہوں نے اپنے والد عمار بن نصیر سے،انہوں نے عمرو بن سعید خولانی سے،انہوں نےانس بن مالک سے ،انہوں نے سلامہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم کی خدمت
میں گزارش کی،یارسول اللہ! آپ اکثر و بیشتر مردوں کو بشارتوں سے نوازتے ہیں اور خواتین کاذکر نہیں فرماتے،حضور نے پوچھا،کیا تو ان سب کی طرف سے وکالت کررہی
ہے،انہوں نے عرض کیا،ہا ں یارسول اللہ ،انہوں نے مجھے مامور کیا ہے، کہ میں آپ سےدریافت کروں،فرمایا،کیا تم اس پر راضی نہیں ہو،کہ جب تمہارے پیٹ میں بچہ ہو،اور
تمہار ا شوہر تم سے خوش ہوتو تمہیں اس روزہ دار کا اجر ملے گا،جو اللہ کی راہ میں سینہ سپر ہو کر کھڑا ہے،اور جب وروزہ ہوتا ہے،تو زمین و آسمان کی مخلوق کو علم
نہیں ہوتاہے کہ خدا نے اس میں اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کا کیا بندوبست کر رکھا ہے۔
یہ حدیث ولادت ورضاعت اور ترتیبِ اولاد کے بارے میں ہے،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے انکا ذکر کی ہے۔