سلام بن عمرو ایک صحابی سے،ابوعوانہ نےابوبشرسے،انہوں نےسلام بن عمروسے،انہوں نے ایک صحابی سےروایت کیا،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا،کہ کُتّا نجس
ہے،سوائے اس کتے کے جوبکریوں کی رکھوالی کےلئےہو،اس میں نہ توکوئی عزت ہے اورنہ فائدہ۔
ابوالفضل بن ابوالحسن فقیہہ نےباسنادہ ابویعلی سے،انہوں نے محمدبن بشارسے،انہوں نے غندر سے، انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابوالبشرسے،انہوں نے سلام سے،انہوں
نےایک صحابی سے روایت کیا،حضورِاکرم نے فرمایا،اپنےبھائیوں سے حُسن سلوک سے پیش آؤ،یافرمایاکہ ان سے بھلائی کرو،اگرتمہیں کوئی تکلیف پیش آئے توان سے مدد
مانگو،اوراگرانہیں کوئی دقت پیش آئےتوان کی امدادکرو،دونوں نےذکرکیاہے۔