سلیم بن اسماعیل بن ابراہیم انصاری،بنوسلیم کےایک آدمی سےیحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تا ابوبکرابن ابی عاصم،انہوں نے بنداء سے،انہوں نے بدل بن محیرسے،انہوں نے
سعیدسے،انہوں نے علاء بن اخوشعیب انفرازی سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے اسماعیل سے،انہوں نے بنی سلیم کے ایک آدمی سےروایت کی،کہ میں نے رسولِ کریم
سے،امامہ دخترِ عبدالمطلب سےنکاح کی درخواست کی،آپ نے اس سے میرانکاح کرادیا،اورگواہ طلب نہ فرمائے،دونوں نے ذکرکیاہے۔