سلمیٰ دختر نصر محاربیہ،طبرانی نےان کا ذکر کیاہے،براویتے انہیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور ابو موسیٰ نے ان سے بایں سند حدیث بیان کی
ہے،ابوموسیٰ اجزۃً ابو غالب کوشیدی سے، انہوں نے ابوبکر بن ریدہ سے (ح) ابو موسیٰ نے حسن بن احمدسے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیما ن بن احمد
سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ حضرمی سے،انہوں نے منجاب بن حارث سے انہوں نےعلی بن مسہر سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عمر قتادہ سے،انہوں نے
سلمیٰ دختر نصر محاربیہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت عائشہ سے ولدالزناکی آزادی کے بارے میں پوچھا،انہوں نے کہا،اسے آزاد کردو،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان
کا ذکر کیا ہے۔