سناء دختر اسماء بن صلت سلمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے نکاح ہوا تھا،لیکن و ہ رخصتی سے پہلےہی فوت ہوگئیں ،ان کاذکر ابوعبیدہ معمر بن مثنی نے حفص
بن نضر اور عبدالقاہر بن سدی سلمیٰ سے کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہ خاتون عبداللہ بن حازم بن اسماء بن صلت سلمی امیر خراسان کی پھوپھی تھیں۔