برھان الموحدین سرکارِ کلاں حضرت سید شاہ آل محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
ولادتِ باسعادت:
برھان الموحدین سرکارِ کلاں حضرت سید شاہ آل محمدرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 18 ؍ رمضان 1111ھ میں بلگرام میں ہوئی۔
لقب:
سرکار کلاں۔
والدِ ماجد :
آپ حضور صاحب البرکات حضرت سید شاہ برکت اللہ علیہ الرحمہ کے بڑے صاحبزادے ہیں ۔
تحصیلِ علم:
اپنے والد حضور صاحب البرکات حضرت سید شاہ برکت اللہ علیہ الرحمہ سے حاصل کی۔
بیعت و خلافت :
والد ماجد حضور صاحب البرکات قدس سرہٗ نیز حضرت سید العارفین شاہ لدھا بلگرامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بھی اجازت و خلافت ہے۔
سجادہ نشینی کے وقت عمرِ مبارک:
30؍ سال تھی ۔ خاندانی روایت کے مطابق شاہ برکت اللہ رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کے روز 1142ھ میں سجادہ نشین ہوئے۔
زوجہ محترمہ کا اسم شریف:
سیدہ غنیمت فاطمہ بنت سید شاہ عظمت اللہ قدس سرہ ۔
اولادِ امجاد:
دوصاحبزادے: (۱)حضرت سید شاہ حمزہ عینی ؔقدس سرہٗ (۲) حضرت سید شاہ حقانی قدس سرہٗ
خلفاء کرام:
آپ کے خلفا کی تعداد شمار سے باہر ہے البتہ چند مشہور خلفا کے نام یہ ہیں: (۱)حضرت سیدشاہ حمزہ عینی (۲)حضرت شاہ محمد حقانی (۳)حضرت شاہ فخر الدین (۴)حضرت شاہ بزرگ مارہروی (۵)حضرت شاہ مفتی جلال الدین (۶) حضرت شاہ محمد شاکر وغیرہ رحمہم اللہ۔
چند اہم کار نامے:
(۱) آپ طالبوں کو علوم ظاہر و باطن سے آراستہ کر تے تھے (۲) حضور صاحب البرکات کے متوسلین کے مجاہدوں کی تکمیل کرتے تھے
(۳) آپ ہی کی دعا سے نواب احمد خان فرخ آباد کا والی بنا (۴) آپ نے پورے اٹھارہ سال تک مجاہدہ کیا اور تین سال تک مسلسل معتکف رہے۔
وصالِ پُر ملال:
شبِ دو شنبہ 16؍ رمضان المبارک 1164ھ میں مارہرہ شریف میں وصال ہوا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی