سید عبداللہ بن سید عبد الخالق بھاکری: اعاظم سادات اور کبرائے مشائخ طریقہ قادریہ سے فقیہ محدث جامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے،تمام عمر تعلیم علوم اور تدریس فقہ و حدیث اور تفسیر میں مشغول رہے اور کسی سائل کو اپنے دروازہ فیض کاشانہ سے رونہ کیا۔وفات آپ کی ۹۴۳ھ میں ہوئی اور مزار آپ کا لاہور میں قریب روضہ سید جان محمد حضور کے واقع ہے۔’’فقیہ رازِ نہفۃ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)