سید محمد بن مصطفیٰ بن حبیب ارضرومی نزیل قسطنطنیہ: ابو المکارم تھی۔ قسطنطنیہ کے علمائے اعلام اور قاضیوں میں جامع علوم عقلیہ ونقلیہ تھے اور مولیٰ شیخ الاسلام فیض اللہ کے عہدہ میں قسطنطنیہ میں وارد ہوئے اور بڑا مرتبہ پایا اور آپ کی بڑی عظمت و عزت ہوئی لیکن جب شیخ موصوف قتل ہوگئے تو آپ سلطانی حکم سے شہر بروسا میں جلاوطن کیے گئے جہاں آپ نے ۳۰سال اقامت فرماکر ۱۱۴۶ھ میں وفات پائی۔آپ کی تصنیفات سے کتاب السیاسۃ والاحکام یادگار ہے۔
(حدائق الحنفیہ)