سید قمر الدین ن سید منیب اللہ حسینی ارنگ آبادی: نقلیات میں امام بارع اور عقلیات میں برہان ساطع تھے،۱۱۲۳ھ میں پیدا ہوئے۔آپ کے آباء واجداد سادات کضند سے تھے جو ایمن آباد واقع پنجاب میں آکر آباد ہوئے اورف وہاں سے بالا پور متصل برہانپور میں آکر متوطن ہوئے۔آپ نے پہلے قرآن کو حفظ کیا پھر دہلی و سرہند اور لاہور میں آکر وہاں کے علماء و فضلاء سے علوم حاصل کیے پھر بالا پور کو مراجعت کر کے ارنگ آباد میں گئے جہاں آپ کے اور سید آزاد کے درمیان بڑی دوستی ہوئی پھر آپ مع اپنے دونوں بیٹوں میر نور الہدیٰ اور میر نور العلیٰ کے حرمین شریفین کو تشریف لے گئے اور مراجعت فرماکر ارنگ آباد میں آئے جہاں ہنگامہ درس و تدریس جاری کیا۔مسئلۂ وجود میں آپ سے ایک کتاب مظہر النور یادگار ہے[1]جس میں آپ نے مذاہب علماء اور مسالک متکلمین و حکماء کو بیان کیا۔وفات آپ کی ۱۱۹۳ھ میں ہوئی۔’’علامہ رہنمائے خلائق‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ نور الکریمتین،نور الطہور،رسالہ فی الفقہ،رسالہ فی تاویل الرؤیا،رسالہ فی امتلقاء المتحضر علی الارض اوالسریر وغیرہ بھی آپ کی تصانیف ہیں۔(مآثر الکرم)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)